سوال (1817)

کیا کوئی اپنا نکاح خود پڑھا سکتا ہے؟

جواب

ماضی قریب کے نامور سیرت نگار اور شارح حدیث شرح بلوغ المرام میں لکھتے ہیں:
علامہ یمانی رحمہ اللہ نے تو فرمایا ہے کہ نکاح کرنے والے کو خود یہ خطبہ پڑھنا چاہیے ، مگر یہ سنت متروک ہو چکی ہے۔
حافظ عبدالمنان نورپوری رحمہ اللہ سے کسی نے سوال کیا آدمی اپنا نکاح خود پڑھا سکتا ہے؟
حافظ صاحب فرماتے ہیں جی اپنا نکاح خود پڑھا جا سکتا ہے ، سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے اپنا نکاح آپ پڑھا لیا تھا۔
محدث العصر حضرت حافظ عبدالمنان نورپوری رحمہ اللہ کا یہ آڈیو بیان نیٹ پر موجود ہے ۔

فضیلۃ الباحث مرتضی ساجد حفظہ اللہ