سوال (495)

آج کل لوگ اپنے نام کے ساتھ ہر جگہ حافظ اور حاجی لکھتے ہیں اور سوشل میڈیا آئی ڈیز پر بھی لکھا ہوتا ہے حتیٰ کہ کچھ لوگ اپنے شناختی کارڈ پر بھی حافظ وغیرہ لکھواتے ہیں جبکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور دیگر اہل علم اپنے نام کے ساتھ حافظ وغیرہ نہیں لکھتے تھے تو آج کل یہ جو اپنے نام کے ساتھ حافظ وغیرہ لکھنے لکھوانے والی روایت چل پڑی ہے اس کے بارےمیں شریعت کیا کہتی ہے اور ہمارے سلف صالحین حافظ اور حاجی وغیرہ کے القابات کو کس نظر سے دیکھتے تھے یعنی کہ اس میں بارے میں کوئی تحریر یا واقعہ وغیرہ

جواب

عرف جب تک خلافِ شریعت نہ ہو، اس پر عمل جائز ہے ۔

فضیلۃ العالم قمر حسن حفظہ اللہ