سوال (4383)
کیا اپنے نام کے ساتھ “سلفی” لکھا جا سکتا ہے؟
جواب
عقیدے اور منھج کی اعتبار سے اپنی نسبت سلف صالحین کی طرف کی جا سکتی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھا سے کہا تھا کہ:
“نعم السلف انا لك”
«میں تمہارے لیے بہترین سلف ہوں»
صحابہ کرام و تابعین ہمارے اسلاف ہیں، ان کی طرف نسبت کی جا سکتی ہے، یہ محبت و تکریم کی نسبت ہے، جائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ