سوال (5074)

اگر کسی نے کسی کی کوئی چیز کوئی زمین یا کوئی جائیداد یا کچھ بھی دھوکے سے لے لیا تو دوسرا بندے کے پاس اگر اس کی کوئی چیز ہے تو وہ اس چیز کے بدلے میں اس سے لے سکتا ہے؟

جواب

شاید سوال کا مطلب یہ ہے کہ ایک شخص نے کسی شخص کی چیز ہتھیا لی ہے، اب جس شخص کی چیز چھنی ہے، اس کے پاس اس شخص کی کوئی چیز ہے، وہ اس چیز کو روک سکتا ہے، اگر مہنگی ہے تو اپنا حساب پورا کرکے واپس لٹا دے، اگر کم ہے تو واپس مطالبہ کرے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

جب پتا چلا ہے کہ اس آدمی نے دھوکہ سے سامان لیا ہے تو اب اس دھوکے والی چیز کے ساتھ معاملہ کرنا صحیح نہیں ہے، کیوں نیاز نہیں ہوگا، اس لیے کہ یہ اس کے دھوکے میں براہ راست تعاون ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ