سوال (6051)

ہمارے گاؤں میں ایک دوست نے ایک ایپ لاؤنچ کی ہے جس میں رقم رکھواتے ہیں دو ہفتوں بعد ڈبل ہو جاتی ہے اس کے متعلق رہنمائی فرمائیں کیا یہ جائز ہے؟

جواب

سوال واضح نہیں ہے کیونکہ اگر ایسا کچھ ہو رہا ہے تو رقم کسی ایپ میں نہیں رکھواتے ہوں گے بلکہ ایپ کے ذریعے کسی اکاونٹ میں رکھواتے ہوں گے۔ اگر ایسا ہی ہے کہ کسی ایپ کے ذریعے کسی اکاونٹ میں رکھواتے ہوں گے یعنی ڈبل شاہ کا اے آئی ورژن کی بات ہو رہی ہے تو اس میں تین خرابیاں ہیں۔
یہ قانونی لحاظ سے بہت بڑا جرم ہے اور یہ بندہ چند دنوں میں پکڑا جائے گا۔
دوسرا عقل میں بھی یہ بات واضح دھوکا ہے کیونکہ دو ہفتوں میں وہی ڈبل کرتا ہے جس نے دھوکا دے کر بھاگ جانا ہو اور جب تک دنیا میں لالچ زندہ ہے ڈبل شاہ کی طرح لوگ ایسا کام چلاتے رہیں گے اور اسی طرح دجال کے چنگل میں بھی بہت سے لوگ آئیں گے۔
تیسری چیز شرعا بھی یہ ایک حرام ہے کیونکہ واضح سود ہے اور ساتھ دھوکا بھی۔

فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ