مختصر عقیدہ توحید اور کفر و شرک کی قسمیں

اللہ سبحانہ وتعالى کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے کہ ہم کو نہ صرف اشرف المخلوق بنایا بلکہ دین اسلام جیسی عظیم ترین نعمت سےبھی نوازا، روئے زمین پر عقیدہ توحید سے بڑھ کر کوئ چیزنہیں، جس پر انسان کی نجات ممکن ہےاور جس عظیم مقصد کے لیے اللہ تعالى نے کم وپیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام اور رسول علیہم السلام مبعوث فرمائے سب کی دعوت کا انحصار عقیدہ توحید پر تھا ، رسول اللہ ﷺ کی دعوت کا آغاز اسی عقیدہ سےہوا، صحابہ کرام (کو اسلام کی نشر واشاعت کے لیے روانہ فرمایا تو بھی یہی حکم صادر فرمایا: “سب سے پہلے عقیدہ توحید کی دعوت دینی ہے”، سلف وصالحین اور ان کے متبعین کا بھی یہی منہج رہا، جو کہ ان شاء اللہ قیامت تک باقی رہے گا۔
عقیدہ سے مراد: عقیدہ سے مراد ارکان ایمان ؛ اللہ تعالى، فرشتوں، آسمانی کتابوں، انبیاء ورسل،یوم آخرت ،تقدیر پر ایمان رکھنا ہے۔ اور توحید سے مراد اللہ تعالى پر ایمان کی تفصیل یعنی ربوبیت، الوہیت، اسماء وصفات پر ایمان رکھنا اور ان کے مخالف امور یعنی شرک، کفر، نفاق کی پہچان کرنا ہے۔

عقیدہ توحید کا تقاضا: (الولاء والبراء) اللہ کے لیے دوستی اور اللہ ہی کے لیے دشمنی ان سارے مضامین کو قاری ان شا ء اللہ کتاب ہذا میں اختصار کیساتھ پائے گا۔
کتاب کے آغاز میں تمہید جس میں چند ایک اصطلاحات اور توحید کی اہمیت وفضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔

دعا ہے اللہ تعالى ان سطروں کو میرے لیے، میرے والدین کریمین رحمہما اللہ ، اساتذہ کرام کے لیے صدقہ جاریہ بنائے اور شرف قبولیت سے نوازے۔آمین یار ب العالمین
میں شکر گزار ہوں استاد محترم حافظ عبد الوہاب روپڑی صاحب، پروفیسر سیف اللہ خالد صاحب، حافظ شاہد رفیق صاحب، ڈاکٹر امجد شاہ صاحب، عبد العزیز بھائ، حافظ طاہر بھائ ، جاوید بھائ، نیبل بھائ ، محترم اعجاز صاحب اور بالخصوص مدیر اعلی دار ابن بشیر فضيلة الشيخ ابراہیم بن بشیر الحسنیوی و دیگر احباب کا جن کے مفید مشوروں سے یہ کام اپنے پایہ تکمیل کو پہنچا ، اللہ تعالى تمام احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

قارئین کرام سے التماس ہے کہ کتاب میں کسی قسم کی غلطی دیکھیں تو ضرور آگاہ فرمائیں ان شاء اللہ آئندہ ایڈیشن میں ضرور اصلاح کر لی جائے گی۔

ابو حمزہ مقصود احمد المدنی
فاضل مدینہ یونیورسٹی، سعودی عرب
14محرم الحرام 1446، الموفق 20 جولائ 2024
بعد از نماز عصر
مسجد نبوی مدینہ منورہ