سوال (5042)
عقیدہ کس کو کہتے ہیں؟
جواب
عقیدہ “عقدۃ” اور “عقد” سے ماخوذ ہے، معنی گرہ لگانا، مضبوط بندھن باندھنا ہے، وہ عقیدہ اور نظریہ جو کسی چیز کے بارے میں دل میں اطمینان راسخ ہو جائے، گویا کہ آپ نے گرہ لگادی ہے، گویا کہ آپ نے باندھ لیا ہے کہ اس کو نہیں ہلنے دیں گے، یہ عقیدہ ہے، یہ ایمانیات کے مباحث کو کہا جاتا ہے، اگرچہ دائرہ وسیع ہے، بنیادی طور پہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت، ملائکہ کا وجود، آخرت کا معاملہ، تقدیر کا معاملہ اور آسمانی کتب کا معاملہ اس چیز کو عقیدے سے تعبیر کیا گیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ