سوال (625)

عقیقہ کا گوشت شادی میں کھلا سکتے ہیں یا نہیں یعنی عقیقہ کے گوشت سے ہی شادی فائنل کرنی ہے تاکہ دونوں کام ایک ساتھ ہو جائیں کیا یہ صحیح ہے ؟

جواب

جب آپ نے عقیقے کے لیے چھری چلادی ہے تو آپ کا عقیقہ ہوگیا ہے ، پھر آپ اس گوشت کو سنبھال کے رکھتے ہیں کہ دو دن کے بعد شادی ہے یا فنکشن ہے تو اس میں کا م آجائے گا ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ جب آپ نے چھری چلادی ہے تو آپ کا عقیقہ ہوگیا ہے ۔ ان شاءاللہ

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ