سوال (3489)

میرا عقیقہ وقت پر نہیں ہو سکا ہے، میں نے عقیقے کے لیے ایک بکری رکھی ہے، جو بہت کمزور ہو چکی ہے، کیا میں اسے بیچ کر اچھی موٹی سی بکری خرید کر ذبح کر سکتا ہوں یا وہی ذبح کرنا ضروری ہے؟

جواب

جی ہاں، بدل سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی راہ میں اچھا مال دینا چاہیے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

یہ تو نہایت عمدہ سوچ ہے، جس پر الگ سے اجر و ثواب ملے گا، إن شاءالله الرحمن، عقیقہ میں بھی جانور پوری عمر کا صحت مند اور خوبصورت ہونا چاہیے۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ