سوال (6143)
عقیقہ دینے کے لیے جانور کی عمر کیا ہونی چاہیے؟
جواب
عقیقے کے لیے کوئی بھی قربانی کی شرط نہیں ہے، کوئی بھی مناسب جانور ذبح کیا جا سکتا ہے، بس عقیقے میں لڑکوں کے لیے دو جانور ہیں، لڑکی کے لیے ایک جانور ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: سینگ اگر ٹوٹا ہو تو اس کا بھی عقیقہ ہو جاتا ہے؟
جواب: عقیقہ ہو جائے گا، کوشش کریں اللہ تعالیٰ کے راستے میں ایسا مال دیں، جو خود کو بھی پسند ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




