سوال (3075)
اگر کوئی شخص عقیقہ کی وسعت نہیں رکھتا ہے تو اس کے بدلے میں کوئی اور صدقہ خیرات وغیرہ کر سکتا ہے ساتویں دن یا کسی اور دن کر سکتا ہے؟
جواب
اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کچھ بھی خرچ کردے وہ تو ٹھیک ہے، لیکن عقیقہ اپنی جگہ موجود رہے گا، جب اس کو استطاعت اور وسعت حاصل ہوجائے تو وہ عقیقہ کرلے، باقی وہ وقتی طور پہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل:
شیخ صاحب کیا اسی دن صدقہ خیرات کیا جائے یا دوسرے دن بھی کیا سکتاہے؟
جواب:
خوشی کے موقعے پر سلف صالحین سے صدقہ کرنا منقول ہے، جیسے آسانی ہو کرلیں، لیکن یہ عقیقے کے قائم مقام نہیں ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ