سوال (3532)

عقیقے کا گوشت کچا تقسیم کرنا چاہیے یا پکا کر لوگوں کو کھلانا چاہیے، سنت کے مطابق طریقہ کیا ہے؟

جواب

حدیث میں عقیقے کا ذکر ہے، ساتویں دن عقیقہ کرنا مسنون ہے، اس کے بعد پھر آپ آزاد ہیں، شریعت نے کھانے پینے اور پکانے کا حکم نہیں دیا، البتہ فقہاء نے جو مشروع کھانےذکر کیے ہیں، اس میں عقیقے کا بھی ذکر ہے، اس لیے کھلا دیں، تب بھی ٹھیک ہے، بانٹ دیں تب بھی ٹھیک ہے، خواہ کچا ہو یا پکا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ