سوال (655)

ایک غیر عالم پڑھا لکھا آدمی جو قرآن کریم سمجھنے، سیکھنے کا خواہش مند ہے اور وہ چاہتا ہے کہ عربی گرامر پر کم از کم اتنا عبور حاصل کر لے کہ اگر وہ قرآن کی تلاوت کر رہا ہو تو اسے قرآن کریم سمجھ آنا شروع ہو جائے، تو اس کے لیے کیا طریقہ کار مناسب رہے گا؟ اسے کون سی کتب پڑھنی چاہییں یا اگر وہ کسی استاد سے پڑھنا چاہتا ہے، اس کے لیے بطور نصاب کون سی کتابوں کا انتخاب کرنا چاہیے؟

جواب

عربی کا معلم

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

یہ میرے خیال میں مولانا عبد الستار خان مرحوم کے زمانے میں آسان ہوتا ہو گا، جس وقت لوگوں کو اردو صحیح آتی تھی.. عصر حاضر کے پڑھے لکھوں کو تو مولانا مرحوم کے زمانے کی اردو نہیں آتی، اس سے سیکھ کر عربی کیسے آئے گی؟

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ

یہ بہت آسان زبان میں سائنٹیفک طریقے سے لکھا گیا ہے۔ اس کے تدریسی نتائج بہت اچھے ہیں ، اس کا کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن اچھا ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

اپنی طرز کی ایک بہترین کتاب ہے، کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن میں اغلاط ہیں۔

فضیلۃ الباحث عمران صارم حفظہ اللہ

یقیناً اغلاط ہوں گی۔ میں نے اس لحاظ سے کہا ہے کہ کمپیوٹر ایڈیشن شکل و صورت میں ذرا بہتر ہے ، پڑھنے میں آسان ہوگا ، ویسے قدیمی والا ایڈیشن بھی اچھا ہے۔ یہ کتاب دینی مدارس میں اس لیے مقبول نہیں ہو سکی کہ مدارس میں مشقوں والی کتابیں پسند نہیں کی جاتیں ۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

شیخ بشیر احمد سیالکوٹی کی “آسان عربی” ہے ، اس کے دو جزء ہیں ، عربی و گرامر سیکھانے کے لیے انتہائی آسان اسلوب اختیار کیا گیا ہے ، اسی طرح “معلم القرآن” جس کو ڈاکٹر عبیدالرحمن بشیر صاحب نے ترتیب دیا ہے ، یہ دونوں کتابیں پڑھ لی جائیں تو کافی حد تک آدمی کو قرآن کے الفاظ سمجھ آنا شروع ہو جائیں گے ۔

فضیلۃ العالم ذبیح اللہ شاکر حفظہ اللہ

عربی کے معلم کی بہ نسبت تمرین النحو کا اسلوب ایک عامی شخص کے لیے نہایت مفید بھی ہے اور منفرد بھی ۔

فضیلۃ الباحث محمد زین حفظہ اللہ

عربی کا معلم بالخصوص غیر مدرسی طلبہ کےلیے لکھا گیا تھا۔ تمرین النحو مدرسی کتاب ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ