رمضان المبارک میں علم و دعوت کے فروغ میں آپ کا تعاون درکار ہے
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته، معزز قارئین، سپورٹرز اور ممبران
رمضان کے بابرکت مہینے میں عبادات کی برکتیں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں۔ اس بابرکت مہینے میں ہم آپ کی توجہ *العلماء ویب سائٹ *Alulama.org* کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں، جہاں ہم عرصہ پانچ سال سے دینی علوم، فتاوی، سوال و جواب اور مستند علمی و تحقیقی مواد کی فراہمی کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ علما و عوام میں حائل خلیج کم سے کم ہو۔
العلماء ویب سائٹ کا مختصر تعارف اور اہم سیکشنز
العلماء ویب سائٹ ایک مستند اور جامع اسلامی پلیٹ فارم ہے جس پر درج ذیل اہم سیکشنز موجود ہیں:
– مستند فتاوی اور یومیہ سوالات و جوابات:
روز مرہ مسائل سے متعلق ہزاروں سوالات و جوابات اور مستند فتاوی کا ذخیرہ موجود ہے جو آپ کی شرعی رہنمائی کے لیے بے حد مفید ہے۔ جس میں بالخصوص جدید پیش آمدہ مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
– صحت اور اسلام:
اس سیکشن میں صحت سے متعلق درجنوں تحاریر موجود ہیں جو اسلامی نقطہ نظر اور صحت کے جدید مسائل کا احاطہ کرتی ہیں۔
– تعارفِ علماء:
یہاں آپ کو علمائے کرام کے انٹرویوز، سوانحی خاکے اور حالاتِ زندگی پر بیسیوں تحاریر ملیں گی، جو ہمارے معزز علماء کی شخصیت اور خدمات کو اجاگر کرتی ہیں۔
– مقالات:
اس سیکشن میں موجود رہنما آرٹیکلز میں حالات حاضرہ اور جدید مسائل پر مفصل رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔
– پوسٹ کارڈز:
روز مرہ مسائل سے متعلق اردو اسلامی پوسٹس، جو کہ قرآن، حدیث، اقوالِ سلف صالحین اور علمائے کرام کے اقوالِ زریں پر مشتمل ہیں، ایک منفرد “ڈیزائن کارڈ” کی شکل میں دستیاب ہیں۔ یہ پوسٹس اردو، عربی، انگلش اور سندھی چار زبانوں میں فراہم کی جاتی ہیں، دیدہ زیب اسلامی گرافکس کا اتنا بڑا مستند ذخیرہ العلماء ویب سائٹ کا خاصہ ہے۔
یہ تمام سیکشنز نہ صرف مستند دینی مواد فراہم کرتے ہیں بلکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں علم و تحقیق کے مشن کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔
سالانہ اخراجات: PKR 6,000,000 (60 لاکھ روپے)
ان علمی و دعوتی خدمات کو بلا تعطل بہتر انداز سے جاری رکھنے کے لیے سال بھر کے لیے درج ذیل اخراجات درکار ہیں:
1. علمی و تحقیقی شعبہ (PKR 3,000,000)
– علماء، محققین اور ریسرچرز کی تنخواہیں و وظائف
– تحقیقی مضامین، فتاوی اور علمی مواد کی تیاری
2. تکنیکی و ڈیجیٹل اخراجات (PKR 1,800,000)
– ویب سائٹ کی ڈیویلپمنٹ، ہوسٹنگ اور مینٹیننس
– گرافکس ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، سوشل میڈیا مینجمنٹ اور ایس ای او وغیرہ مسائل
3. دفتری اخراجات (PKR 1200,000)
– یوٹیلیٹیز، کمپیوٹرز وغیرہ ضروری ایکویپمنٹس، سافٹ ویئرز اور آن لائن پلیٹ فارمز کے اخراجات
اس کارِ خیر میں ہمارے دست و بازو بنیں
تاکہ رمضان المبارک میں 60 لاکھ روپے جمع کیے جا سکیں۔ اس سلسلے میں آپ جس قدر بھی تعاون کر سکتے ہیں، ضرور شرکت فرمائیں اور دوست و احباب کو بھی اس طرف توجہ دلائیں۔
* رمضان میں یکبارگی تعاون کریں۔
* یا ماہانہ تعاون کے لیے حامی بھریں۔
* کسی دوسرے کو اس کارِ خیر میں ماہانہ یا سالانہ تعاون کے لیے تیار کریں۔
آپ کا عطیہ نہ صرف ہمارے علمی و تحقیقی کام کو مضبوط کرے گا بلکہ یہ صدقہ جاریہ کے طور پر آپ کے لیے اجر و برکت کا باعث بنے گا۔
📞 کال اور واٹس ایپ: +92-309-8280125
💳JazzCash (Ulama Center): 03098280125
🏦 National Bank of Pakistan (NBP)
PK04NBPA1997004243449556
AC Title: Al-Ulama
🏦 Allied Bank:
PK51ABPA0010093122950012
AC Title: Hafiz Khizar Hayat
رمضان کے اس بابرکت مہینے میں اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کریں اور اس علمی و دعوتی مشن کا حصہ بنیں۔*
پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کارِ خیر میں شامل ہو سکیں۔
جزاکم اللہ خیراً وبارک فیکم
و السلام
حافظ خضر حیات
Alulama.org
گزارش:
اس تحریر کو پڑھ کر کم از کم آگے شیئر ضرور کر دیں، ہو سکتا ہے آپ کے ذریعے اس ویب سائٹ کا مزید لوگوں کو تعارف ہو جائے اور یہ پیغام زیادہ بہتر جگہوں اور متعلقہ افراد تک پہنچ سکے!