سوال (2201)

اگر ایک بندہ تنہاہی میں اللہ سے دعا مانگتا ہے لیکن وہ عاجزی اور انکساری پیدا کرنے کیلے عربی نشید چلا کر دعا کرتا ہے، مثلا ایک طرف عربی نشید چل رہی ہو، ایک طرف دعا مانگ رہا ہو تو کیا یہ جائز ہے؟ کیا اس طرح کر سکتا ہے؟

جواب

بھائی جان یہ کیسا خشوع خضوع ہے ، کل کو پھر یہ بھی کہیں گے کہ نماز میں خشوع پیدا کرنے کے لیے نشید چلا سکتا ہوں، اس کو چلانے سے خلل پڑے گا جو کہ صحیح نہیں ہے، دعا ایک عبادت ہے، اس لیے عبادت میں خضوع اسی طرح پیدا کرنا چاہیے، جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم دی ہے۔

فضیلۃ الباحث امتیاز احمد حفظہ اللہ