سوال (3311)

ایک بچے کا نام “ارحم” رکھا جاسکتاہے؟ کیا یہ نام رکھنادرست ہے؟

جواب

جی ہاں! ارحم نام رکھا جا سکتا ہے، ارحم بمعنی رحیم ہو سکتا ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ

“أَرْحَمُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ”

«میری امت میں سب سے زیادہ میری امت پر رحم کرنے والے ابوبکر ہیں»
[سنن الترمذي: 3790]

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ