سوال (3663)
ارمش کا معنیٰ کیا ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
ارمش کا ترجمہ “ذو الوان” کئی رنگوں والا کیا جاتا ہے، بعض نے اس کا ترجمہ حسن الخلق یعنی عمدہ اخلاق کیا ہے، بعض نے آنکھوں کے گڑھوں میں سرخ پانی کیا ہے، یہ نام رکھا جا سکتا ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ کوئی اچھا نام رکھیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




