سوال (2949)

عصر کی نماز کی جماعت ہو رہی ہو اور آنے والے کی ظہر رہتی ہو، ایسی صورت میں جماعت کے ساتھ مل کر نیت ظہر کی کرے یا اب جو موجود ہے یعنی عصر کو ادا کرے، ظہر جو فوت ہوچکی اسے اب بعد میں ادا کرے؟

جواب

ظہر کی نیت کر کے جماعت میں شامل ہو جائے اور عصر اس کے بعد پڑھے، ترتیب ضروری ہے، کئی کبار علماء تو ترتیب کو فرض قرار دیتے ہیں۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

امام سے نیت خلاف رکھی جا سکتی ہے، اس طرح نماز کی ترتیب بھی مل جائے گی اور بعد عصر دوسری نماز بھی نہ پڑھانا پڑے گی، باقی اگر ترتیب کے بغیر امام کی نیت سے مل جائیں تو پھر کوئی حرج نہیں، البتہ ترتیب رکھنا زیادہ بہتر ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ