سوال (6447)

عاشورہ کے روزہ کے ساتھ نو محرم کا روزہ یہود کی مخالفت میں رکھنے کا حکم کس حدیث میں ہے؟ مکمل حدیث حوالے کے ساتھ مطلوب ہے۔

جواب

عاشورہ کے روزہ کی فضیلت ہے کہ اس سے(پچھلے) ایک سال کے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔ [مسلم: 2746]
دس کے ساتھ نو محرم کا روزہ بھی رکھیں گے۔ [مسلم: 2666]
[مصنف عبد الرزاق: 8086]

أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ: خَالِفُوا الْيَهُودَ، وَصومُوا التَّاسِعَ وَالعَاشِرَ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ یہودیوں کی مخالفت کرو نو اور دس محرم کا روزہ رکھو۔
[المصنف- عبد الرزاق- التأصيل الثانية ٥/‏٣١] سندہ،صحیح
اگر کسی وجہ سے نو کا رہ جائے تو صرف دس کا بھی رکھ سکتے ہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ