سوال (1743)

ان دس ایام میں بالوں پر مہندی لگا سکتے ہے ؟

جواب

ان دس ایام میں بالوں میں مہندی وغیرہ لگائی جا سکتی ہے ، کوئی حرج نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

بالکل لگائی جا سکتی ہے ان شاءاللہ ، بال کٹوانے سے منع کیا گیا ہے ، مہندی لگانے سے دھونے یا خوبصورتی و تزئین سے نہیں روکا گیا ہے ۔
ھذا ماعندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ