سوال (4568)
شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:
“عشرہ ذی الحجہ میں صدقہ کرنا اللہ تعالی کے ہاں عشرہ رمضان کے صدقے سے زیادہ محبوب ہے”
[اللقاء الشهري: 10/02]
اس قول کی موافقت میں کوئی حدیث بھی ہے؟ حدیث کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ سخاوت رمضان کے مہینے میں کرتے تھے۔ ذو الحجہ کے بارے میں ایسی کوئی روایت ثابت ہے تو رہنمائی فرما دیں۔
جواب
دین اسلام میں ہر طرح کی رہنمائی ہے، جب قولا و فعلا دو طرح کی روایات آجائیں تو ہمارے لیے قول والی روایت مقدم ہوتی ہے، اس کو آگے رکھا جاتا ہے، دیکھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل رمضان کے مہینے میں سخاوت کرنا ہے، یہ بھی مسئلہ جو اوپر بیان ہوا ہے، یہ بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول سے ثابت ہے کہ اس عشرے میں کیا ہوا عمل پورے سال میں کیے اعمال سے بڑھ کر ہے، آپ نے جہاد کو بھی مستثنیٰ نہیں کیا، اس میں ہر چیز آگئی ہے، اگر شیخ نے کہہ دیا ہے کہ سخاوت بڑھ کر ہے تو اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے، یہ نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قول سے اخذ کیا گیا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، دونوں پہلو موجود ہیں، دونوں پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ