سوال (3355)
آسیہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
جی ہاں! آسیہ نام رکھنا جائز ہے۔ اس کا معنی مضبوط،
ستون اور عمارت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
یہ ایمان و اخلاص کی پیکر فرعون کی زوجہ سیدہ آسیہ علیها السلام کا نام تھا، جن کا ذکر خیر قرآن وحدیث میں آیا ہے، اس اعتبار سے یہ نام رکھنا سعادت مندی ہے، معنی اس کا بھروسہ، مضبوط بنیاد والی عمارت ہے۔
والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ