سوال (4298)
حقیقت میں اسلاف کیا ہیں؟
جواب
وہ اچھے لوگ جو ہم سے پہلے گزر گئے ہیں، ان کو اسلاف کہا جاتا ہے، سب سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ سے کہا تھا کہ:
“نعم السلف انا لك”
«میں تمہارا بہترین سلف ہوں»
پھر صحابہ کرام، تابعین اور تبع تابعین ہیں، پھر محدثین اور ائمہ کرام ہیں، جو اس نیک راستے پر چلتے رہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ