سوال (630)

ایک آدمی طلاق دینے کے لیے اسٹام پیپر لکھوا رہا ہے لیکن لکھتے ہوئے طلاق کا ارادہ ختم کر دیتا ہے ، ابھی اس نے سائن بھی نہیں کیے ہیں ، تو کیا ایسی صورت میں طلاق واقع ہو جائے گی ؟

جواب

اگر طلاق دینے کا ارادہ نہیں تھا تو واقع نہیں ہوئی ہے ۔

“طلاق بالكتابة راجع الى النية على الراجح”

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ

لکھوا دیا تو کام پورا کر لیا ہے ، ارادہ کی تصدیق لکھوا کر ہوگئی ہے ۔ دستخط سے قانونی ہوجانا باقی رہ گیا ہے ۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس نے بول کے لکھوایا ہے ، تو پھر یہ طلاق واقع ہوگی ، چونکہ اس سوال کا جواب مبہم ہے واضح نہیں ہوا ہے کہ کیا ہوا ہے ، صراحتاً یہ بات کرنی چاہیے کہ زبان کے کہنے سے طلاق واقع ہوئی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ