سوال (3245)

کیا اٹیچ واش روم میں غسل اور وضوء کیا جا سکتا ہے؟ کیا اٹیچ باتھ روم کے بیسن میں ناپاک کپڑے دھوئے جا سکتے ہیں؟

جواب

جی ہاں وضوء و غسل دونوں کیے جا سکتے ہیں، بس داخل ہونے سے پہلے ہی وضوء سے پہلے والی بسم اللہ پڑھ لی جائے اور اٹیچ باتھ روم کے بیسن میں ناپاک کپڑے دھوئے جا سکتے ہیں، بس کپڑے دھونے کے بعد بیسن کو بھی صاف کردیا جائے تاکہ نجاست کسی کو نہ لگے اور اگر ایسے کپڑے مقرر جگہ پر ہی دھوئے جائیں تو طہارت کے اعتبار سے اولی ہے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

بارك الله فيكم
وضو سے پہلے بسم الله پڑھنے کے متعلق تمام روایات غیر ثابت ہیں ائمہ علل و نقاد یہ بات بتا چکے ہیں، سنن نسائی میں بسم الله کی زیادت راوی کا وہم ہے، کیونکہ ثقات حفاظ اس زیادت کو ذکر نہیں کرتے ہیں اور صحیحین میں اس زیادت کے بغیر اس حدیث کو نقل کیا گیا ہے جو مزید اس کے وہم وغیر محفوظ ہونے پر دلیل ہے، البتہ محدث عبد الله بن عبد الرحمن السعد کہتے ہیں کہ برکت کے ارادہ سے پڑھ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ