سوال (452)

التحیات کا پس منظر کیا ہے؟ اس حوالے سے ایک میسیج انٹرنیٹ پر وائرل ہے، اس کی کیا حقیقت ہے؟

جواب

اس واقعے کی کوئی مضبوط بنیاد نہیں ہے، الإسلام سؤال و جواب اور سعودیہ کی فتوی کمیٹی نے بھی اس کو بے اصل قرار دیا ہے۔ ان کی تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ اس واقعے کہ کوئی بنیاد نہیں ہے اور نہ کوئی سند ہے، معتبر کتبِ احادیث میں اس سے متعلق کوئی نام و نشان نہیں ملتا۔
البتہ بعض تفاسیر اور شارحین کے ہاں اس طرح کی کچھ باتیں ملتی ہیں، اسی طرح یہ واقعہ فقہ و تصوف کی کچھ کتابوں میں بھی پایا جاتا ہے، لیکن کسی نے بھی اس واقعہ کو سند کے ساتھ ذکر نہیں کیا، اس لیے اس واقعہ کی نسبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب کرنا درست نہیں ہے!

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ

بعض تفاسیر اور کتابوں میں ذکر کیا گیا ہے کہ آپ معراج پہ گئے تھے تو آپ کو اس طرح تحفہ ملا ہے اور آپ نے یہ کلمات ادا کیے ہیں وغیرہ وغیرہ ، باقی صحیح سند کے ساتھ یہ واقعہ ثابت نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ