سوال (5203)
بچی نے چلنا شروع کیا ہے، اس خوشی پر ایک بندے نے چیز بانٹی ہے اس سے پوچھا گیا کہ یہ اللہ کے نام پر ہے اس نے کہا کہ نہیں یہ بیٹی کے نام پر ہے؟
جواب
ایک تو اس نے یہ جملہ جہالت کی وجہ سے کہا ہے، مسلمان کی ہر خوشی اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہوتی ہے، شاید وہ نہ سمجھا اس نے یہ کہہ دیا ہے کہ بیٹی کے نام بانٹ رہا ہوں، اگر واقعتاً ایسا ہے، وہ بیٹی کو صاحب کرامت اور برکت سمجھتا ہے، پھر یہ تو تقرب الی غیر اللہ ہو جائے گا۔ واللہ اعلم میں تو یہ سمجھتا ہوں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ