سوال (4557)

والدین کی موجودگی میں اولاد اپنا اپنا کما بھی رہی ہو تو اولاد پر قربانی فرض کب ہوگی، اگر والدین کے کے ساتھ مل کر ایک ہی جگہ ایک ہی قربانی کر لیں تو کیسا ہے؟

جواب

راجح قول کے مطابق قربانی سنت مؤکدہ ہے، اہتمام کرنا چاہیے، البتہ تین چار کماتے ہیں، لیکن ہنڈیا ایک ہے، گھر کے معاملات والد صاحب سنبھالتے ہیں، اگر والد صاحب کرتے ہیں تو پورے گھر کو کفایت کر جائے گی، خواہ ایک بکری ہو، یا ایک گائے، لیکن جب اللہ تعالٰی نے وسعت دی ہے تو بیٹا کرنا چاہتا ہے تو یہ اولی اور افضل ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل:  ہنڈیہ الگ الگ ہو لیکن گاہے بگاہے ایک دوسرے کے گھر راشن بھائی بھیجتے رہتے ہوں گندم ساری اکٹھی ہو بزنس الگ الگ ہو تو قربانی بھی ایک ہی جگہ کرتے ہوں تو تب بھی ٹھیک ہے؟
جواب:  راشن بھیجنا یہ دلیل ہے کہ گھر الگ ہیں، پھر ظاہری سی بات ہے کہ گھر ایک نہیں ہے، پھر ہر شخص گھر کا سربراہ ہے، اس کو کرنی چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ