سوال (4680)
ذی الحجہ کی 7، 8، 9 اور 10 تاریخ کو خاص اولاد کے حق میں دعا مانگنی ہے، کیونکہ ان دنوں میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لیے دعا مانگی تھی اور اللہ تبارک و تعالی نے قبول فرمائی تھی۔ اولاد کی زندگی، صحت، مال اور عزت میں برکت کے لیے دعا کرنی ہے۔ اولاد کے اچھے نصیب اور نیک جوڑے کے لیے دعا کرنی ہے۔ تمام ماں باپ یہ ضرور کریں۔
اس میسج کو حج سے پہلے سب تک پہنچا دیں تاکہ اس مبارک دن میں سب کی دعا قبول ہو، کیا ذی الحج کے ان دنوں میں دعا کرنا صحیح ہے؟
جواب
اس طرح کے پیغامات سرسری شہرت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہیں، ان کا حقائق کے ساتھ دور دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ