سوال (4286)

جو لوگ اپنی اولاد دوسروں کو لکھ کر دیتے ہیں، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

کسی کی اولاد لے کر پالی جا سکتی ہے، کسی کی اولاد کو متبنی بنایا جا سکتا ہے، باقی بچہ ہو یا بچی، جوان ہونے کے بعد پردے احکامات دیکھنے ہونگے، اگر چھوٹی عمر یعنی دو سال کی عمر میں رضاعت قائم نہ کی گئی ہو، مزید یہ ہے کہ متبنی ترکے اور وراثت میں شریک نہیں ہوگا، باقی اگر پالنے والے نے ایک ثلث کی وصیت کی ہے تو وہ وصیت ان کے حق نافذ ہوگی، اس بچے کو حقیقی والد کی طرف منسوب کیا جائے، الا یہ کہ کوئی صورت باقی نہ رہے، بندہ مضطرب ہو جائے، یہ کچھ باتیں ذہن میں رکھنی چاہیے، لہذا بچہ رکھا جا سکتا ہے، لیکن شروط و قیود کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ