سوال (5377)

میرے چھ بچے ہیں، الحمدللہ سب کو میں مساوی خرچہ دیتا ہوں، لیکن سب سے چھوٹا بیٹا جو کہ تقریباً 3 سال کا ہے، وہ سب سے زیادہ روپے خرچ کرتا ہے، مجھے اللّٰہ تعالیٰ سے ڈر ہے کہ کہیں اس وجہ سے قیامت کے روز میری پکڑ نہ ہو راہنمائی فرمائیں مجھے کیا کرنا چاہیے؟

جواب

وہ آپ کا بچہ ہے، آپ اس کے بچے نہیں ہیں، اس وجہ سے آپ نے اس کے اشاروں پر نہیں چلنا ہے، اس نے آپ کے اشاروں پر چلنا ہے، سب سے پہلے طے کریں کہ اس کے اوپر کتنا خرچ کرنا ہے، رہی یہ بات کہ وہ چھوٹے ہیں، اس کا رونا مجھے دیکھا نہیں جاتا ہے، یہ تمام باتیں جذباتی ہیں، کیا وہ زہر پر ضد کریں تو آپ دے دیں گے، تو اس طرح اس کو سمجھائیں، اس وقت اس کو آپ کی تربیت اور ٹائیم کی ضرورت ہے، اس پر توجہ دیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ