سوال (4308)

جب ایک مرد اور عورت جماعت کروانے لگی تو عورت اقامت کہہ سکتی ہے؟

جواب

مرد فرض نماز مسجد میں ادا کریں ہاں اگر کسی شرعی عذر کے ساتھ گھر میں نماز پڑھ رہے ہیں تو محرم کے ساتھ نماز ادا کرنے کی نیت سے عورت اقامت کہہ سکتی ہے کیونکہ یہ کوئی مستقل عمل نہیں ہے۔ ایسے ہی دوران سفر اگر کوئی مسجد قریب نہ ملے تو تب بھی ایسا عمل جائز ہے کہ مقصد باجماعت نماز کی فضیلت کو حاصل کرنا ہے۔

هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ