سوال (282)
ایک مرد میت ہے اور ایک عورت میت ہے دونوں کا اکٹھا نماز جنازہ پڑھیں گے ، تو ضمائر تثنیہ کی کیسے تبدیل کر کے پڑھی جائیں گی ۔ مہربانی فرما کر جلدی رہنمائی فرمائیں اور ممکن ہو تو وائس میسج میں پڑھ کر بتادیں ؟
جواب:
ضمائر چئینج کرتے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن ضرورت نہیں ہے ، نیت کا اعتبار ہوتا ہے ، باقی جنازہ تو ہر صورت میں ہوجائے گا ، آپ تثنیہ کی ضمائر استعمال کرسکتے ہیں ، مذکر و مؤنث کو چینج کرنا ضروری نہیں ہوتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ