سوال (4352)

بیوہ عورت دوران عدت اپنے کسی قریبی عزیز مثلاً والد، والدہ، بھائی اور بہن کی وفات پر اس کو دیکھنے کے لیے جا سکتی ہے؟

جواب

بیوہ عورت پر عدت کے دوران پابندیاں ہوتی ہیں۔
(1) : وہ عورت نکاح نہیں کر سکتی ہے۔
(2) : زیب و زینت اختیار نہیں کر سکتی ہے۔
(3) : گھر سے باہر رات نہیں گزار سکتی ہے۔
اس لیے دن میں کسی کی عیادت، تعزیت یا کسی سخت ضرورت کے تحت جا سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ