سوال (1153)
عورت اعتکاف میں تھی تو شوہر فوت ہوگیا ہے ، کیا اعتکاف ختم کردے گی یا وہ جاری رکھے گی ؟
جواب
بہتر یہ ہے کہ اعتکاف ختم کردے ، عدت اس کے اوپر فرض ہے ، اپنے گھر جا کر عدت گزارے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
“ابی زبیر عن جابر رضی الله عنه”
مطلقہ اور جس کا شوہر فوت ہو گیاہووہ اعتکاف کرے یہاں تک عدت ختم ہو جائے۔[سندہ صحیح]
اگر دوران اعتکاف ایسا ہو تو اپنے گھر جا کراپنی عدت گزارے اور اعتکاف ختم کر دے۔
واللہ اعلم
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ