سوال (5777)
کیا عورت لیڈیز والا ٹراوزر شرٹ وغیرہ پہن کر، اوپر عبایا لے کر عمرہ کر سکتی ہے؟
جواب
عورت کے لیے احرام کا کوئی خاص لباس نہیں ہے، کوئی بھی لباس جو اس کے وقار اور پردے کے منافی نہ ہو، پہن کر حج یا عمرہ کر سکتی ہے، صرف عورت کے لیے چہرہ ڈھانپنا منع ہے، وہ بھی اس صورت میں، جب اردگرد غیر محرم مرد نہ ہوں، اگر غیر محرم مرد ہوں تو پھر پردہ کرنا بھی منع نہیں، بلکہ ضروری ہو گا۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ