سوال (441)

اگر عورت کا اپنا بچہ ہی اس کی پشت کے نیچے دب کر مر جائے تو کیا ایسی صورت میں ماں پہ قتل کا مقدمہ ہوگا یا وہ معذور سمجھی جائے گی ؟

جواب

جب بچے کے قتل کے بارے میں علم نہ ہوا ہو کہ بچہ کیسا قتل ہوا ہے تو اس عورت کے اوپر کوئی چیز نہیں ہے ، جب یہ معلوم ہو جائے کہ عورت نے کوئی بھاری چیز بچے کے اوپر رکھ دی ، جس کی وجہ سے یا اس کے علاوہ کسی اور سبب کی وجہ سے بچہ فوت ہوگیا ہے تو اس عورت کے اوپر کفارہ ہے ، عورت کفارے کے طور پہ ایک مومن غلام آزاد کرے گی ، اگر اس کی طاقت نہ رکھے تو ساٹھ دن مسلسل روزے رکھے گی ، یہ عورت کے اوپر کفارہ ہے ۔ اس کے علاوہ اس عورت کے اوپر دیت ہے جو عاقلہ ادا کریں گے ۔ یہ فتویٰ ابن باز رحمہ کے فتویٰ کا خلاصہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ