سوال (1282)

ایک لڑکی جب اپنے میکے جاتی ہے چاہے وہ دو دن کے لیے جائے یا زیادہ دن کے لیے تو اس کے لیے نماز کا کیا حکم ہے پوری ادا کرے گی؟ کیونکہ ابھی تک وارثت تقسیم نہیں ہوئی وہ لڑکی کے والد کے نام پر ہے ۔

جواب

عورت اپنے میکے جا کر قصر کرے گی، جتنے سفر پر اور جتنی مدت قصر کی جا سکتی ہے ، باقی وراثت کی تقسیم ، عدم تقسيم کا اس سے تعلق نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ