سوال (5846)

کیا عورت اپنی خالہ اور خالو کے ساتھ عمرے پر جا سکتی ہے؟ یا بھائی، باپ، بیٹے اور شوہر کا ہونا ہی ضروری ہے؟

جواب

اس کے لیے خالو محرم نہیں بن سکتا، یہ دیکھنا چاہیے، یہ لوگوں میں غلط مشہور ہوگیا ہے، پردہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ بھی ایک غلط چیز معاشرے میں داخل ہو گئی ہے، خالو محرم نہیں ہے، باقی شوہر بیٹا یا باپ ضروری ہے، سگا بھانجا، سگا بھتیجا، سسر اور داماد ہو، اس کے علاؤہ رضاعی بھائی ہو، یہ چل سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ