سوال (515)

دو بہنیں جن کی عمر 42 اور 44 ہیں۔ دونوں عمرہ پر جانا چاہتی ہیں لیکن وسعت ہونے کے باوجود ان کا کوئی محرم رشتے دار ساتھ جانے کو تیار نہیں ہے ، ایسی صورت حال میں ان عورتوں کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

ویسے بھی عمرے کے وجوب میں اختلاف ہے ، ہمارے نزدیک تو عمرہ واجب نہیں ہے ، لہذا ان کی کوئی صورت نہیں بن سکتی ہے ، اس حوالے سے عمر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ عمر زیادہ ہو تو سفر کیا جا سکتا ہے ، ایسا کچھ نہیں ہے یہ تو لوگوں نے بات بنا رکھی ہے ،بس انکے لیے یہی ہے کہ ان کا نکاح ہوا ہے تو اپنے شوہر کے ساتھ جائیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ