سوال (3116)

ایک خاتون جو کسی کے گھر میں خادمہ تھی، گھر کے کام کاج کرتی تھی، اب وہ گھر والے عمرہ کرنے جا رہے ہیں تو اس خاتون کو بھی ساتھ لے جا رہے ہیں, تو وہ بغیر محرم کے جا سکتی ہے، اس صورت میں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

دین ہماری مرضی اور خواہشات کے مطابق نہیں چلتا ہے، اس لیے عورت کا بغیر محرم سفر کرنا جائز نہیں ہے، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ خاتون جس قدر ثواب کمائی گی، اس سے زیادہ گناہ لے کر آئے گی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر محرم کے عورت کو سفر کرنے سے روکا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ