سوال (4101)

عورت کا بلا وجہ خلع کا مطالبہ کرنا کیسا ہے؟ عدالتوں کا عورت کو خلع دلوانا اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب

بے مقصد خلع لینی والی عورت حدیث کے مطابق منافق ہے، یہ وعید سنانی چاہیے، اس کو عام کریں، باقی اگر عدالت تمام دلائل کی رو سے اپنی کاروائی مکمل کرکے ڈگری جاری کرتی ہے تو وہ خلع معتبر ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ سے ان کی بیوی نے خلع کا مطالبہ کس بناپر کیا تھا؟
جواب: کوئی خاص بات نہیں ہے لیکن اہل علم نے یہ بیان کیا ہے کہ ان کی ذہنی ہم آہنگی شکل و صورت کے اعتبار سے نہیں تھی، ایک دوسرے سے نباہ نہیں سکے تھے، پھر انہوں نے ایک دفعہ ہاتھ اٹھایا تو اس عورت کا ہاتھ فریکچر ہوگیا، یہ دو تین وجوہات تھی، اب ساتھ رہ رہی تھی، لیکن بات نہیں مانتی تھی ، اس لیے اس عورت نے کہا تھا کہ میں کفر کو ناپسند کرتی ہوں، شوہر کی اطاعت نہ کرنا کفر ہے، اس لیے اس کو اپنی آخرت کی فکر ہوگئی تھی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

شیخ یہ بات طے شدہ ہے کہ اس عورت نے بلا وجہ خلع نہیں لیا تھا، بلکہ وجہ نہیں کئی وجوہات تھیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ