سوال (5806)
ایک عورت اپنی بیٹی کی شادی کے پندرہ سال بعد دعویٰ کرتی ہے کہ اس نے اپنے داماد کو دودھ پلایا ہے اور سیاق و سباق معلومات سے بھی یقین ہوتا ہے کہ پلایا ہے لیکن عورت اس بات پر قسم نہیں کھا رہی کہ پلایا ہے یا نہیں۔اب ایسی صورت میں شرعیت کا کیا حکم ہے؟ وضاحت مطلوب ہے۔
جواب
دلیل اس کے ذمے ہے، جس نے دعویٰ کیا ہے، پانچ مرتبہ پیٹ بھر کر دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے، اس سے کم رضاعت ثابت نہیں ہوتی، جب عورت نے دعویٰ کیا ہے، تو آگے بڑھ کر اس کو ثابت کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ