سوال (3391)

ایک عورت کا شوہر فوت ہو جائے تو کیا وہ نیا سوٹ پہن سکتی ہے اور دوسری بات اس عورت کے پاس سردیوں کے کپڑے ہی نہیں ہیں، وہ اس حالت میں کیا کرے؟

جواب

اگرعورت شوہر کی وفات کی وجہ سے عدت میں ہے، اس کے لیے نئے کپڑے، بناؤ سنگھار اور سرمہ کاجل اس طرح کی چیزیں اس کے لیے جائز نہیں ہیں، وہ نارمل کپڑے وغیرہ پہنے، باقی سردی کے لیے چادر وغیرہ استعمال کرے اور گھر کی چار دیواری میں رہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

شیخ میں آپ کی بات پر اضافہ کروں گا، اگر وہ سادہ نیا سوٹ سلوا کر پہن لیتی ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، سادہ سوٹ بناؤ سنگھار میں نہیں آتا ہے، کیونکہ سادہ لباس موسم کی ضرورت ہے، وہ میرے خیال سے بناؤ سنگھار میں نہیں آتا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ