سوال (761)
کیا ایک عورت کی دوران عدت بہن فوت ہوجائے ، فوت شدہ بہن کا گھر دور ہو تو عدت میں بیٹھی عورت اس بہن کا چہرہ دیکھنے جا سکتی ہے ؟
جواب
آج کل چہرہ دیکھنا ایک رواج بن چکا ہے ، اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے ، وہ عورت جو عدت گزار رہی ہے ، وہ شرعی مسئلہ ہے ، لہذا اس کو نہیں جانا چاہیے ، کوئی ضروری چیز نہیں ہے کہ اس کو گنجائش دی جائے ، وہاں جا کے اس کے لیے دعا ہی کرنی ہے تو یہاں بیٹھ کے اس کے لیے دعا کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ