سوال (545)

عورت کا غير محرم ميت کو دیكهنا شرعا كيا حكم ركھتا ہے؟

جواب

مسلم کی تکریم و عزت زندگی میں یا وفات کے بعد ایک جیسی ہے ، یہ جو سلسلے دکھانے کے لیے اختیار کیے گئے ہیں یہ تو ویسے ہی ہمارے نزدیک صحیح نہیں ہیں ، پھر عورت کا غیر محرم کو دیکھنا تو بالکل ہی ناجائز ہے ، ہمارے ہاں چہرہ دکھانے کا رواج بھی عجیب ہے ، اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ یہ ملتا ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ آئے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے چادر ہٹا کر بوسہ دیا ہے ، تو کسی نے ایسا کر لیا ہے تو ٹھیک ہے ، باقی ہمارے ہاں چہرہ دکھانے کے لیے باقاعدہ گروپ لائن لگا کر دکھایا جا رہا ہے ، سب زیارت کر رہے ہیں تو یہ بھی صحیح نہیں ہے اور پھر محارم اور غیر محارم کا مسئلہ ہو تو بالکل ہی ناجائز ہوگا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ