سوال (2377)

عورت کے لیے غسل کرتے وقت سر کے بالوں پر تین چلو ڈالنا کافی ہے یا مکمل سر کا بالوں سمیت دھونا لازمی ہے؟

جواب

بالوں کے جڑوں تک پانی کا پہنچنا ضروری ہے، یہ بندھے ہوئے بالوں کے ساتھ ممکن ہو تو بھی ٹھیک ہے، ورنہ بالوں کو کھولنا افضل ہے تاکہ صحیح طریقے سےپانی بالوں کے جڑوں تک پہنچ جائے، بس اس میں اصل معاملہ یہ ہے کہ جگہ خشک نہ رہے، دور حاضر میں کئی دفعہ عورتیں بال کھولتی ہیں، پھر کیا وجہ ہے کہ غسل کے لیے بال نہیں کھولے جاتے ہیں، اس کے لیے دلائل تلاش کیے جاتے ہیں، لہذا اس میں یہ ہے کہ کام ایسا کرنا چاہیے کہ شبہ سے انسان بری ہو جائے اور انسان کو اطمینان قلب ہو جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ