سوال (5219)

کیا عورت کیلیے خطبہ جمعہ کے لیے مسجد میں شریک ہونا زیادہ افضل ہے؟

جواب

عورت پر نماز باجماعت اور جمعہ کی ادائیگی فرض نہیں ہے، البتہ اگر وہ شرعی حدود وقیود کے ساتھ مسجد میں آ کر یہ فرائض ادا کرنا چاہتی ہے تو جو باجماعت نماز اور جمعہ کی فضیلتیں ہیں وہ انہیں پا لے گی تو اس اعتبار سے یہ عمل کئ فضیلتوں کے ساتھ افضل ہے، اور اگر مسجد کی بجائے گھر میں نماز پڑھتی ہے تو یہ مسجد میں جا کر پڑھنے کی نسبت افضل ہے۔والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ