سوال (1078)

جب مجھے روزہ نہیں رکھنا ہوتا تو میں سحری بھی کرتی ہوں اور افطار بھی کرتی ہوں ، بھائی ابو ان کو بولتی ہوں کہ روزہ ہے تو کیا یہ جھوٹ میں آتا ہے ؟

جواب

یہ ایک فطری سے مجبوری اور حیا ہے کہ بیٹی ، لڑکی اپنے باپ اور بہن اپنے بھائیوں کے سامنے اس بات کا اظہار نہیں کرسکتی ہے کہ میرے آج کل حیض کے ایام ہیں ، اگر وہ اس بات کو اپنے بھائی اور باپ سے چھپانے لیے اس قسم کی بات کر کے تو امید ہے کہ جرم نہیں ہوگا کیونکہ دھوکا دینا مقصود نہیں ہے ، اب وہ کیسے انہیں بتائے کہ مجھے حیض ہے ، ویسے نہ بھائی پوچھیں گے اور نہ باپ پوچھے گا ، سحری و افطاری میں بھی کھالے ، دن کو اگر کھانے اور پینے کی ضرورت پڑتی ہے تو ایسی جگہ یا ایسے وقت میں کھائے کہ بھائی اور باپ کو پتا نہ چلے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ