سوال (5385)

ایک لڑکی پردے میں رہتے ہوئے نقاب کی حالت میں لیبارٹری میں کام کر سکتی ہے۔ جہاں اکثر مرد حضرات ٹیسٹ کروانے آتے تو پھر لڑکی کو بلڈ لینے کیلئے ہاتھ بھی لگ جاتا جب سیمپل لینا۔ کیا یہ جاب درست ہے یا وہ صرف لیبارٹری کے اندر رہ کر کوئی اور کام کرلے؟

جواب

شریعت کا مزاج یہ ہے کہ وہ صرف برائی سے نہیں روکتی بلکہ برائی تک جانے والے راستے بھی بند کرتی ہے، جہاں اس طرح کی صورتِ حال (یعنی مرد و عورت کا اختلاط) ہو، وہاں فتنے کا اندیشہ لازمی ہوتا ہے، اگر کسی لیبارٹری کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے یہ شرط رکھ لی جائے کہ میں صرف خواتین کو ہی ڈیل کروں گی، تو ایسی صورت میں گنجائش ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر مردوں کے ساتھ براہِ راست معاملہ کرنا ہو، تو یہ درست نہیں، کیونکہ یہ فتنہ کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ واللہ اعلم۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ